راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے ریزرویشن کے سلسلے میں ایک بار پھر آئے بیان پر حکومت کو آج راجیہ سبھا میں یہ کہتے ہوئے صفائی دینی پڑی کہ اس کاریزرویشن نظام ختم کرنے کا کوئی
منصوبہ نہیں ہے۔
سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے ارکان کی طرف سے ایوان میں یہ معاملہ اٹھائے جانے پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا، ’’فکر مت کیجئے۔
حکومت ریزرویشن کے ساتھ کچھ نہیں کر رہی ہے۔